اسکول کھلنے پر 3،3گھنٹے کی 3شفٹیں ہوں گی ‘ پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشن

395

کراچی(اسٹاف رپورٹر)چیئرمین آل پرائیوٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن طارق شاہ نے کہاہے کہ اسکول کھلنے پر 3،3گھنٹے کی 3شفٹیں ہوں گی ، کورونا کے باعث متاثرہ اسکولوں کا بھی سوچنا ہوگا، اگر ریلیف فنڈ کی شکل ناقابل واپسی ہو تو والدین کو ریلیف دے سکتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ اسکول کھولنے سے متعلق ایس اوپیز بنالیے گئے ہیں، بچوں کے اسکول آنے کے لیے طریقہ کار رکھا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا کے باعث اسکول فیس35فیصدزیادہ وصول نہیں ہورہی، اسکول رینٹ، تنخواہیں اور بجلی کے بل ہرحال میں دینا ہوتے ہیں، حکومت سندھ نے صرف بلاسود قرض دینے کی تجویزدی ہے،اگرریلیف فنڈکی شکل ناقابل واپسی ہوتووالدین کوریلیف دے سکتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ہمارے لیے بجلی کے بل کم نہیں ہوئے ہیں، طلبہ کی فیسیں نہ ملنے پر ٹیچرز کی تنخواہیں روکی گئی ہیں۔