کراچی میں لوڈشیڈنگ، نیپرا کی کھلی کچہری آج ہوگی

307

کراچی( اسٹاف رپورٹر) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی کراچی میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر کھلی کچہری آج ہوگی ‘گزشتہ ماہ سے کے الیکٹرک نے فرنس آئل اور گیس کی فراہمی کو بہانا بناکر شہر میں گرمی بڑھتے ہی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع کردیا تھا ‘شہریوں کی جانب سے یہ بھی شکایت کی گئی تھی کہ گھنٹوں گھنٹوں بجلی معطل رہتی ہے اس کے باجود زیادہ بلز وصول کیے جاتے ہیں۔اس صورتحال میں نیپرا نے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر کھلی کچہری لگانیکا اعلان کیا ہے۔نیپرا حکام کے مطابق کورونا وبا کے سبب کچہری میں شرکت کرنے والے زوم لنک پر آسکتے ہیں، اس کے علاوہ نیپراکی ویب سائٹ پربھی دیے گئے نمبر پرکال کرکے شرکت کی جاسکتی ہے یا شہری نیپرا کے ای میل پر بھی شکایات کر سکتے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ نیپرا نے کے الیکٹرک کی جانب سے غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ اور بجلی کے مبینہ زیادہ بلز وصول کرنے کا نوٹس بھی لیا تھا۔