گیارہ جولائی کا دھرنا تاجروں کے دل کی آواز ہے‘ اسمال ٹریڈرز

320

کراچی (اسٹاف رپورٹر)آل پاکستان آرگنائزیشن آف اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کراچی کے صدر محمود حامد د سینئر نائب صدر سید لیاقت علی پاکستان کنفکشنری ایسوسی ایشن کے چیئرمین جاوید حاجی عبداللہ ناز پلازہ کمپیوٹر مارکیٹ کے رہنما سید نوید احمد کراچی اسپورٹس مارکیٹ ایم اے جناح روڈ کے صدر سلیم ملک پاکستان اسمال پرنٹنگ پریس ایسوسی ایشن کے صدر وکیل الدین جیکسن الیکٹرونکس مارکیٹ کے رہنما سجاد خان نے کے الیکٹرک کی لوٹ مار لوڈ شیڈنگ اور قتل عام کے خلاف 11 جولائی کو شارع فیصل پر ہونے والے جماعت اسلامی کے دھرنے کی مکمل حمایت کرتے ہوئے اس میں بھرپور شمولیت کا اعلان کیا ہے۔ تاجر رہنماؤں نے کہا کہ کے الیکٹرک دراصل قاتل الیکٹرک کمپنی بن چکی ہے اس نے ملک کی معاشی شہر کراچی کے تاجروں اور صنعت کاروں کا معاشی قتل عام کیا ہے اور اس کی لوٹ مار اور فراڈ بلنگ کا نتیجہ یہ ہے کہ اس شہر میں تجارتی سرگرمیاں معدوم ہوتی جارہی ہیں ،اب اس قاتل الیکٹرک کی نااہلی کے سبب کراچی کے شہریوں کی جگہ جگہ سڑکوں پر لاشیں پڑی ہوئی ہیں یہ ادارہ 15 سال میںاپنا کوئی الیکٹرک پروڈکشن یونٹ نہیں بنا سکا اس ادارے نے کراچی شہر کے عوام کے خون پسینے کی کمائی کا تانبا بیچ کر اربوں روپے کا چونالگایا ‘کے الیکٹرک کی نااہلی اورناقص کارکردگی کا نتیجہ ہے کہ کراچی میں معمولی بارش کے بعد گلی گلی میں پی ایم ٹی بموں کی طرح پھٹ رہی ہیں اور شہریوں کی جانیں خطرات سے گھری ہیں اسمال ٹریڈرز کے رہنماؤں نے جماعت اسلامی کے دھرنے کو وقت کی آواز قرار دیتے ہوئے تاجربرادری سے اس میں بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے تاجر رہنماؤں نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے ملک میں تبدیلی لانے کی دعوی کیے اور عوام کو سبز باغ دکھا یا کرتی مگر وہ اب کے الیکٹرک کے آگے سرنڈر سر ہو چکی ہے انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک اب ایسٹ انڈیا کمپنی کی صورت اختیار کر گئی ہے اس کے خلاف جنگ کے لیے پورے شہر کے عوام کو منظم انداز میں جدوجہد کرنا ہوگی۔