بھارت کو ایشیاء کپ منسوخ کرنے کا اختیار کس نے دیا؟

569

نئی دہلی/کراچی : بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر سارو گنگولی نے گزشتہ روز دعویٰ کیا تھا کہ کورونا وائرس کے پیش نظر ایشیاء کپ کو منسوخ کردیا گیاہے، جس کی میزبانی رواں سال پاکستان کو کرنی ہے۔

سوال یہاں یہ اٹھ رہا ہے کہ ‘بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر نے کس کی ایماء پر یہ بیان دیا’ ؟  کیونکہ ایشین کرکٹ کونسل اور پاکستان کرکٹ بورڈ جیسے میزبانی کرنی ہیں انہیں آگاہ کیے بغیر خود ہی ایشیاء کپ منسوخ کرنے کا اعلان کیوں کیا ۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے موقف اپنایا ہے کہ ایشیاء کپ کی منسوخ کرنے کا اختیار نہ بھارت کے پاس ہے اور نہ کرسکتا ہے ، یہ اعلان ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کرے گی۔

قبل ازیں سی بی نے اے سی سی کے اجلاس میں پیشکش کی تھی کہ کورونا کے باعث پاکستان، یو اے ای میں ٹورنامنٹ کا انعقاد کرانا ممکن نہیں، پی سی بی کا کہنا تھا کہ خطے میں سری لنکا میں سب سے کم کرونا کیسز رپورٹ ہوئے اور سری لنکا میں کرکٹ سرگرمیاں ایس او پیز کے تحت بحال ہوچکی ہے، موجودہ حالات میں سری لنکا موزوں ترین مقام ہے۔

واضح رہے کہ ايشياء کپ رواں سال ستمبر ميں يو اے ای ميں ہونا ہےجس کے شيڈول کا اعلان اے سی سی کرے گی۔