وزیرریلوے ایک لاکھ ملازمین کوکہاں بھرتی کرینگے؟چیف جسٹس

393

اسلام آباد:چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزاراحمد کا کہنا ہے کہ وزیر ریلوے ایک لاکھ ملازمین کو کہاں بھرتی کرینگے؟  

چیف جسٹس گلزاراحمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ میں ریلوے خسارہ ازخودنوٹس کیس کی سماعت ہوئی۔

چیف جسٹس نے وزیر ریلوے شیخ رشید کے ریلوے میں بھرتیوں کے بیان پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ریمارکس میں کہا کہ شیخ رشید کہتے ہیں ریلوے میں ایک لاکھ بھرتیاں کرینگے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر ریلوے ایک لاکھ ملازمین کو کہاں بھرتی کرینگے؟ جبکہ ریلوے کے پاس پہلے ہی 77 ہزار ملازمین ہیں، چائنا سے ایم ایل ون کا ملنے والا پیسہ ایک لاکھ ملازمین ہی لے جائیں گے۔

بعد ازاں سپریم کورٹ نے ریلوے کے سفر کو مسافروں کیلئے محفوظ بنانے کا حکم دے دیا۔