امریکا میں سزائے موت پر عملدرآمد دوبارہ شروع

381

امریکی ریاست ٹیکساس نے5ماہ بعدسزائےموت پرعمل درآمد دوبارہ شروع کردیا۔

خبر رساں ادارے کے مطابق ٹیکساس میں کورونا وائرس کی وجہ سے سزائے موت پر عمل درآمد کچھ ماہ روکا گیا تھا ، 5 ماہ تعطل کے بعد سزائے موت پر عملدرآمد شروع کردیا گیا ہے۔

خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ عمل درآمد شروع ہونے پر گزشتہ روز ایک شخص کو سزائے موت دی گئی ،مجرم نے 1993 میں ڈکیتی کے دوران ایک شخص کا قتل کیا تھا۔

یہ امریکا میں رواں سال کی ساتویں اور ٹیکساس میں تیسری سزائے موت ہے۔

امریکامیں ایک دن میں کوروناوائرس کےمزید55ہزارکیسز اور 833 اموات رپورٹ ہوئی ہیں، ریاست نیو رسی میں گھرسےباہرنکلنےوالوں پرماسک کااستعمال لازمی قراردینےکافیصلہ کیا گیا ہے ۔