حکومت کا 15 ستمبر سے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان

449

اسلام آباد:وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ تعلیمی ادارے 15 ستمبر سے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیرتعلیم شفقت محمود نے پریس بریفنگ کرتے ہوئے کہا ہے کہ این سی او سی کو تعلیمی اداروں کے کھولنے سے متعلق معاملات پر تجاویز بھیج دی ہیں جبکہ حکومت  تعلیمی  اداروں سے متعلق مزید مشاورت کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ اگست کے پہلے اورپھر تیسرے ہفتے فیصلے پرنظرثانی کریں گے جبکہ تعلیمی اداروں میں ایس او پیز پرعمل درآمد سے متعلق تربیت ہوگی اور بعض تعلیمی اداروں کو انتظامی دفاتر پہلے کھولنے کی اجازت دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: اپریل سے اسکول کھولنے کیلیے ایس او پیز دے چکے ہیں، صدر پرائیویٹ اسکولز

وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے کہا کہ ہم نے جو اجلاس کیے ان میں اسکول کھولنے سمیت متعدد امور زیرغورآئے،کورونا کی صورتحال میں تعلیم کا بڑا نقصان ہوا، تعلیمی اداروں کوایس او پیز پرعمل درآمد  کاخاص  خیال رکھنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ جامعات پی ایچ ڈی کرنے والے طلبا کو 15ستمبرسے  پہلے  بلاسکتے  ہیں، پی ایچ ڈی طلبہ کو کیسے اور کب بلانا ہے اس کا فیصلہ یونیورسٹی کرے گی جبکہ تعلیمی ادارو ں سے متعلق ایس اوپیزپرنظرثانی کی جائےگی۔

وزیرتعلیم شفقت  محمود کا مزید کہنا تھا کہ حکومت تعلیمی اداروں سے متعلق مزید  مشاورت کرے گی جبکہ یونیورسٹی ہاسٹل میں30فیصد طلبا کو آنے کی اجازت ہوگی۔