امریکہ: معروف کافی ریسٹورنٹ نے اسلاموفوبیا کی مثال قائم کردی

924

مینیسوٹا: بن الاقوامی سطح پر مشہور و معروف کافی ریسٹورنٹ اسٹار بکس نے مسلمان گاہگ کو کافی کے کپ پر ISIS لکھ کر دے دیا۔

غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق امریکی ریاست مینیسوٹا میں 19 سالہ عائشہ اسٹار بکس کافی شاپ کی برانچ میں کافی پینے گئی تھیں۔ انہوں نے کافی کا آرڈر دیا لیکن جب کافی آئی تو کپ پر ISIS لکھا ہوا تھا۔

عائشہ کا کہنا تھا کہ مجھے کچھ سمجھ نہیں آیا یہ کیا ہوا؟ اسٹار بکس کا میرے ساتھ یہ رویہ میرے حجاب پہننے کی وجہ سے تھا۔ انہوں نے تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ جب ویٹر میرے پاس آیا تھا تو اُس نے میرا پورا نام پوچھا تھا اور جب کافی لایا تو کپ پر میرے نام کی جگہ ISIS لکھا ہوا تھا۔

عائشہ کا کہنا تھا کہ یہ ثبوت ہے کہ امریکہ میں اسلاموفوبیا ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔

واضح رہے کہ اسٹار بکس کی جانب سے اس رویے کیخلاف عائشہ نے محکمہ برائے انسانی حقوق میں شکایت درج کروادی ہے،