پاکستان کی مصری طلبا کو اسکالرشپ کی پیشکش

301

پاکستان نے مصری طلبا کو اسکالرشپ کی پیشکش کردی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں تعینات مصری سفیر احمد فضل یعقوب نے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری سے ملاقات کی جس میں وفاقی وزیر نے نے مصری سفیر کو وزارت کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔

فواد چوہدری نےکوروناپروزارت سائنس وٹیکنالوجی کی کاوشوں سےمصری سفیرکو تفصیل سے بریف کیا جس پر مصری سفیرنے وزارت سائنس اور وفاقی وزیر فواد چوہدری کی کارکردگی کوسراہا۔

مصری سفیر احمد فضل یعقوب نے کہا کہ مصر سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبہ میں پاکستان کے تعاون کا خواہاں ہے جس پر وفاقی وزیر فوادچوہدری کی مصری طلبا کو اسکالرشپ کی پیشکش کردی۔