امریکا نے بھی پی آئی اے پروازوں پر پابندی عائد کردی

688

امریکا نے بھی پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز کی پروازوں پر پابندی عائد کردی ہے،پی آئی اے کا خصوصی اجازت نامہ منسوخ کردیا گیا۔

میڈیا رپوٹس کے مطابق امریکی ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ پی آئی اے امریکا کے لیے پرواز نہیں چلا سکے گا،پی آئی اے پروازوں کی سیفٹی پر تشویش کے باعث پابندی لگائی گئی۔

انہوں نے کہاکہ پابندی کی بنیادی وجہ پائلٹس کے لائسنس مشکوک قرار دیا جاناہے،جس کی بنیاد پر پی آئی اے کی تمام پروازوں پر پابندی لگائی ہے۔

خیال رہے کہ یورپی یونین ایئرسیفٹی ایجنسی کی جانب سے پی آئی اے کی پروازوں پر پابندی لگانے کے بعد دیگر ممالک کے ائیرلائنز نے بھی پی آئی اےکی پروازوں پرپابندی عائد کی ہے۔