پاکستان: کورونا کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 40 ہزار سے تجاوز، اموات 4,983 ہوگئیں

544

پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 40 ہزار848 جبکہ 4,983 مریض انتقال کرگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے پاکستان کے صوبہ سندھ میں 99,362 پنجاب میں 84,587 ،بلوچستان میں 11,052 خیبرپختونخواہ 29,052، گلگت بلتستان میں 1,605، اسلام آباد میں 13,731 اور آزاد کشمیر میں 1,459 مریضوں میں وائرس کی مصدقہ تصدیق ہوئی ہے۔

سندھ میں موزی مرض سے 1,637 پنجاب میں 1,955، خیبرپختونخوا میں 1,054 ، بلوچستان میں 124، اسلام آباد 142، گلگت بلتستان 31 اورآزاد کشمیر 40 اموات ہوئیں جبکہ 1 لاکھ 45 ہزار 311افراد مہلک وبا سے مکمل طورپرصحتياب ہوچکے ہیں۔

ملک بھرمیں اب تک 14 لاکھ 91 ہزار 437 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 24 ہزار 333  ٹیسٹ کے دوران 3,359 نِئے کیسز رپورٹ ہونے کے ساتھ ساتھ 61 اموات ہوئیں جبکہ 2 ہزار 306 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

واضح رہے کہ دنیا بھرمیں پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس سے 1 کروڑ 21 لاکھ  66  ہزار 688 افراد متاثر، 5 لاکھ 52 ہزار 46 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 70 لاکھ 30 ہزار 227 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔