کے-الیکٹرک کے ستائے عوام سندھ ہائی کورٹ پہنچ گئے

506

کراچی: کے-الیکٹرک کی غیر اعلانی لوڈشیڈنگ اور اوور بلنگ سے تنگ شہری سندھ ہائی کورٹ پہنچ گئے۔

شہری نے لوڈشیڈنگ اور اوور بلنگ کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی جسے عدالت نے سماعت کے لیے فوری منظور کرلیا۔

سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس خادم حسین کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ درخواست پر سماعت کرے گا۔

درخواست میں شہری نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں 10 سے 12 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے۔

درخواست گزار شہری کا کہنا ہے کہ کے-الیکٹرک کو غیر اعلانی لوڈشیڈنگ سے روکا جائے اور کے-الیکٹرک کی جانب سے غفلت اور لاپرواہی پر نیپرا کو کارروائی کا حکم دیا جائے۔