برطانیہ میں خریدی گئی جائیداد سے شوہر کاتعلق نہیں، اہلیہ جسٹس قاضیٰ فائز عیسیٰ

643

سپریم کورٹ کے معزز جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ نے فیڈل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) میں لندن جائیداد کی خریداری کا ریکارڈ اور منی ٹریل  جمع کروادی۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ سرینا عیسیٰ نے ایف بی آر کو برطانیہ میں خریدی گئی جائیداد اور منی ٹریل پیش کردی ، اہلیہ سرینا عیسیٰ کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں خریدی گئی جائیداد سے ان کے شوہر کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

ایف بی آرنےجسٹس فائزعیسیٰ کی اہلیہ کولندن جائیدادوں کی خریداری پرنوٹس جاری کیاتھا، ایف بی آرکمشنران لینڈریونیواورانٹرنیشنل ٹیکسززون نے سریناعیسیٰ کونوٹس بھیجے۔

یہ نوٹس جسٹس فائزعیسیٰ کی اہلیہ سرینا،بیٹی سحرعیسیٰ ،بیٹےارسلان کوگزشتہ ہفتے بھیجےگئے تھے، گریڈ20کےان لینڈریونیوکےافسرذوالفقاراحمدکوتحقیقات کی ذمےداری سونپی گئی ہے۔

نوٹس ملنے پر سریناعیسیٰ نےایف بی آرکےکمشنرانٹرنیشنل زون کوتفصیلی تحریری جواب داخل کروایا ہے۔