کمشنر نالوں کی صفائی  کروا کر پانی کی نکاسی کے لیے انتظامات کریں، وزیر اعلی سندھ

775

کراچی : وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہےکہ نالوں کی صفائی کا کام پورے سندھ میں شروع ہوگیا ہے ، ورلڈ بینک کے تحت 11ملین ڈالر کا سالڈ ویسٹ ایمرجنسی منصوبہ شروع کیا گیا ہے۔

مراد علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس وزیر اعلی ہاؤس میں منعقدکیا گیا ، جس میں وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ، چیف سیکریٹری سمیت دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔

مراد علی شاہ نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہبارش کے ہنگامی انتظامات کے تحت 229ملین روپے جاری کیے ہیں،فنڈز تمام ڈویژنل کمشنر کے اختیارات میں رکھے گئے ہیں، کمشنر نالوں کی صفائی  کروا کر پانی کی نکاسی کے لیے انتظامات کریں۔

انہوں نے کہاکہ کمشنر کراچی نے شہر قائد کے ترقیاتی کاموں کے لیے 30ملین روپے کے اضافی فنڈ کی درخواست کری ہے۔

جبکہ ناصر حسین شاہ نے اجلاس میں بارش میں کیے گئے انتظامات کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ بلدیات ، کمشنر زدفاتر ، ڈی سی دفاتر میں ایمرجنسی سیل قائم کیے ہیں،تمام ماتحت دفاترمیں 1093شکایاتی سیل قائم کئے گئے ہیں۔