عبدالقادر پٹیل کا مرادسعید کیخلاف پارلیمانی ضابطےکےتحت کارروائی کامطالبہ

485

پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل نےمرادسعید کیخلاف پارلیمانی ضابطےکےتحت کارروائی کامطالبہ کردیا۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے قادر پٹیل نے کہا کہ مرادسعیدنےجےآئی ٹی سےمتعلق جھوٹ بول کراداروں کی تیارجےآئی ٹی رپورٹ پرگمراہ کیا،  مراد سعید نے ایوان میں کھڑے ہوکر غلط جے آئی ٹی رپورٹ کے نکات دہرائے۔

قادر پٹیل نے کہا کہ عزیر بلوچ کی جے آئی ٹی رپورٹ میں پی پی قیادت کا کوئی ذکر نہیں، مرادسعیدنےجعلی جےآئی ٹی رپورٹ کےمندرجات دہراکرپارلیمان کاتقدس پامال کیا۔

پی پی رکن نے کہا کہ آئی ایس آئی اور ایم آئی کی تیار کردہ جے آئی ٹی سے متعلق گمراہ کرنا درست نہیں مرادسعیدنےحساس اداروں کی تیارکی گئی جےآئی ٹی کومشکوک کرنےکی کوشش کی جس پر مرادسعید کیخلاف پارلیمانی ضابطےکےتحت کارروائی کی جائے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مراد سعید سیاسی اختلافات کی آڑ لے کر حساس اداروں پر حملوں سے باز رہیں۔