وزیراعلیٰ پنجاب کا 24 گھنٹوں میں آٹے کی قیمت کم کرانے کا حکم

420

لاہور: آٹے کی قیمت میں اضافے پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے متعقلہ اداروں کو 24 گھنٹے اندر اندر قیمت کمی کرانے کی ہدایات جاری کر دیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے محکمہ خوراک اور انتظامی افسران کو ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا کہ ادارے 24 گھنٹے میں آٹے کی سپلائی اور مقررہ قیمت پر فروخت یقینی بنائیں۔

حکومتِ پنجاب نے آج سے 20 کلو آٹے کی قیمت 860 روپے مقرر کی تھی لیکن اس کے باوجود 20 کلو کا تھیلا 1050 سے 1100 روپے تک میں فروخت ہو رہا ہے۔

آٹا ڈیلرز اسوسی ایشن نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ آٹا ملوں کو پنجاب سے گندم نہیں مل رہی جس کے باعث قیمت زیادہ ہے۔

عثمان بزدار نے اظہارِ برہمی کرتے ہوئے کہا کہ ذخیرہ اندوز مافیا کو عوام کا استحصال نہیں کرنے دوں گا، نرخوں پر آٹے کی فروخت کی اجازت نہیں دی جاسکتی، اوور چارجنگ کرنے والوں کو جیلوں میں ڈالیں گے۔