پنجاب حکومت نے سسٹم کا بیڑا غرق کر دیا: لاہور ہائی کورٹ

617
specific seats

لاہور ہائی کورٹ نے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز پنجاب کو عدالتی اختیارات دینے کا نوٹی فکیشن معطل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز پنجاب کو عدالتی اختیارات دینے کے خلاف کیس کی چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ قاسم خان نے کی۔

جسٹس قاسم خان نے پنجاب حکومت پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو جوڈیشری کے اختیارات کا بہت شوق ہے، نوٹی فکیشن جاری اور منظور کرنے والوں کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کروں گا۔

چیف جسٹس نے کہا کہ پنجاب حکومت نے عدالتوں میں تماشہ لگا رکھا ہے، حکومت نے سسٹم کا بیڑا غرق کر کے رکھ دیا۔

جسٹس قاسم خان نے کہا کہ نوٹی فکیشن کالعدم ہوا تو وزیراعلیٰ پنجاب کو توہین عدالت نوٹس جاری کروں گا۔