لاہور ہائیکورٹ نے میر شکیل الرحمن کی درخواست ضمانت مسترد کردی

151

لاہور (نمائندہ جسارت) لاہور ہائی کورٹ کے2 رکنی بینچ نے غیر قانونی پلاٹ الاٹمنٹ کیس میں گرفتار ملزم میر شکیل الرحمن کی درخواست ضمانتمسترد کر دی۔ جسٹس سردار احمد نعیم کی سربراہی میں2 رکنی بینچ نے میر شکیل الرحمن کی ضمانت پر رہائی کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی۔ عدالتی سماعت پرنیب کی طرف سے اسپیشل پراسیکیوٹر سید فیصل رضا بخاری ، میر شکیل الرحمن کے خلاف ریفرنس میں مدعی اور گواہ
اسد کھرل جبکہ ملزم میر شکیل کی طرف سے امجد پرویز ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ دوران سماعت درخواست گزار ملزم میر شکیل الرحمن کے وکیل امجد پرویز ایڈووکیٹ نے اپنے دلائل دیتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ ملزم میر شکیل کے خلاف دائر ریفرنس کو بھی ضمانت کی درخواست میں ریکارڈ کا حصہ بنایا جا چکا ہے‘ مرکزی اور شریک ملزمان نواز شریف، ہمایوں فیض رسول اور بشیر احمد کو گرفتار نہ کرنا آئین کے آرٹیکل 25 کی خلاف ورزی ہے‘ نیب آرڈیننس کے تحت ملزم کے خلاف کارروائی نہیں کی جاسکتی۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد میر شکیل کی ضمانت پر رہائی کی درخواست مسترد کر دی۔