اوپن مارکیٹ: ڈالر کی قیمت خرید بڑھ کر167روپے ہوگئی

243

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں 5پیسے کی کمی ہوئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50پیسے مہنگا ہوگیا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو انٹر بینک میں 5 پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید 166.80روپے سے گھٹ کر 166.75 روپے اور قیمت فروخت 167.10 روپے سے گھٹ کر 167.05 روپے ہو گئی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید50پیسے کے اضافے سے 166.50 روپے سے بڑھ کر167روپے اور قیمت فروخت 167 روپے سے بڑھ کر167.50روپے ہوگئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں50پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت خرید185.50روپے سے بڑھ کر186 روپے اور قیمت فروخت 187.50 روپے سے بڑھ کر 188 روپے پر جا پہنچی۔