ایف پی سی سی آئی میں وائرس زدہ ٹولہ سازشوں میں مصروف ہے،گلزارفیروز

174

کراچی (اسٹاف رپورٹر)یونائٹیڈ بزنس گروپ(یو بی جی)کے ترجمان گلزارفیروزنے کہا ہے کہ فیڈریشن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایف پی سی سی آئی)میں برسراقتدار کوروناوائرس زدہ ٹولہ اپنے اقتدار کے 6ماہ مایوس کن کارکردگی کے سلسلے میں وزارت تجارت کے بعض افسران اور ڈی جی ٹی او کے بل بوتے پر اپنی مدت ایک سال مزید بڑھوانے کی جدوجہد میں مصروف ہے لیکن پاکستان کی 90فیصد بزنس کمیونٹی نے نہ صرف ایف پی سی سی آئی کے عہدیداروں کی جانب سے کی جانے والی ان کوششوں کی سخت مخالفت کی ہے بلکہ بدترین کارکردگی کے حامل فیڈیشن کے صدر اور ان کی ٹیم کو فیڈریشن کی تاریخ کی ناکام ترین قیادت کا خطاب دے دیا ہے۔ ترجمان یو بی جی گلزارفیروز نے وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق دائود سے اپیل کی ہے کہ وہ فیڈریشن کے موجودہ صدر اور ان کی ٹیم کی جانب سے فیڈریشن کے عہدوں کی مدت دوسال کرانے کی کوششوں کو کامیاب نہ ہونے دیں۔ گلزارفیروز نے کہا کہ ماضی میں بھی دوسال کے صدر کی کوششیں ناکام ثابت ہوئی تھیں۔