جے ایس بینک روزگار اسکیم کے تحت قرضے فراہم کرنے والا سب سے بڑا بینک بن گیا

425

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جے ایس بینک ،اسٹیٹ بینک آ پاکستان کی روزگار اور ری فنانس اسکیم کے تحت ایس ایم ای اور چھوٹے کارپوریٹ اداروں کو قرضے فراہم کرنے والا سب سے بڑا بینک بن گیا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق 30 جون2020تک جے ایس بینک نے 10.8 بلین قرض کی منظوری دی ،جس کی وجہ سے مختلف کمپنیوں کے ایک لاکھ سے زائد ملازمین کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے دوران اپنی تنخواہیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔