اسلام آباد‘ 3علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن آج سے ختم کرنے کا فیصلہ

291

اسلام آباد(نمائندہ جسارت)وفاقی دارالحکومت میں اسمارٹ لاک ڈاون کے مثبت اثرات سامنے آنے لگے، کورونا کیسز میں 90 فیصد کمی آگئی۔ اسلام آباد کے 3علاقوں میں جاری لاک ڈاون آج ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔اسلام آباد کے سیکٹر جی 6 ون، جی 6 ٹو اور جی 7 ٹو کو آج ڈی سیل کر دیا جائے گا۔ تینوں علاقوں کو 14 روز قبل کورونا کیسز میں اضافے پر سیل کیا گیا تھا۔