سعودی اور جاپانی وزرا خارجہ کا شاہ محمود قریشی کو ٹیلی فون، عیادت کی

219

اسلام آباد ( آن لائن) سعودی وزیر خارجہ اور جاپانی وزیر خارجہ نے شاہ محمود قریشی کی جلد صحت یابی کے لیے دعاو¿ں اور نیک تمناوں کا اظہار کیا، جس پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دعاو¿ں اور نیک تمناو¿ں کے لیے تہہ دل سے ممنون ہوں۔تفصیلات کے مطابق سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو خط لکھا، جس میں انھوں نے شاہ محمود کی علالت کی خبر پر اظہار تشویش کرتے ہوئے جلد صحت یابی کے لیے دعاو¿ں اور نیک تمناو¿ں کا اظہار کیا۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ خیریت دریافت کرنے اور جلد صحت یابی کے لیے دعاو¿ں اور نیک تمناو¿ں کا اظہار کرنے پر سعودی وزیر خارجہ کا تہہ دل سے ممنون ہوں۔دوسری جانب جاپان کے وزیر خارجہ توشی مِٹسو موٹیجی نے بھی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے نام خط لکھا ، جس میں شاہ محمود قریشی کے کورونا سے متاثرہونے پر اظہارہمدردی کرتے ہوئے ان کی جلدصحتیابی کے لیے نیک تمناو¿ں کا اظہار کیا۔جاپانی وزیر خارجہ نے پاک جاپان دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور کرونا عالمی وبائی چیلنج کے مضمرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانے کی ضرورت پر زور دیا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان جاپان کے ساتھ اپنے کثیر الجہتی دو طرفہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے میری صحتیابی کے لیے خصوصی دعاو¿ں اور نیک تمناو¿ں کے اظہار پر جاپان کے وزیر خارجہ کا تہہ دل سے ممنون ہوں۔