اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کا بلاول زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ

348

لاہور(نمائندہ جسارت ) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کا بلاول زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں ملک کی سیاسی صورتحال اور اپوزیشن کے کردار پر بات چیت کی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ دونوں رہنماو¿ں کی اپوزیشن کو اکٹھا کرنے و دیگر امور پر بات چیت۔ شہبازشریف نے بلاول سے اے پی سی بلانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز منظرعام پر آنے والی خبروں کے مطابق پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن میں د±وریاں پیدا ہونے لگیں ہیں، بلاول کی اے پی سی کی تجویز پر تاحال ن لیگی قیادت نے کوئی جواب نہیں دیا تھا اس لیے ممکن ہے کہ شہبازشریف نے ان دوریوں کو ختم کرنے کے لیے بلاول سے رابطہ کیا ہو۔اس سے قبل بلاول زرداری نے کہا تھا کہ ابھی اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کورونا مثبت آنے کے باعث بیمار ہیں وہ صحتیاب ہوجائیں گے تو حکومت کیخلاف اے پی سی بلا کر آئندہ کا لائحہ عمل مرتب کریں گے لیکن اس حوالے سے تشویش کا اظہار کیا جا رہا تھا کیونکہ دونوں رہنماو¿ں کے درمیان کوئی رابطہ نہیں ہوا تھا۔