پی ٹی آئی کا کے الیکٹرک دفتر کے باہر تیسرے روز بھی دھرنا جاری

173

کراچی (آن لائن) تحریک انصاف کراچی کا کے الیکٹرک کے دفتر کے باہر اوور بلنگ اور لوڈشیڈنگ کے خلاف تیسرے روز بھی دھرنا جاری رہا، دھرنے میں اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے شرکت کی۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کے الیکٹرک لاک ڈا¶ن کے دوران بھی عوام کے معاشی قتل عام سے باز نہیں آیا بارشوں کے دوران جانوں کے نقصان کے کیس کے الیکٹرک کے خلاف درج کیا جائے گا۔ اعلانیہ و غیر اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ عوام کے لیے ناقابل برداشت ہے۔ وزیراعظم نے گورنر سندہ کو اسلام آباد میں وزیراعظم نے نوٹس لیا ہے اپوزیشن لیڈرکو بھی بلایا ہے کل وزیراعظم فیصلہ کریں گے کہ کے الیکٹرک کا کرنا کیاہے آصف زرداری موجودہ انتظامیہ کے حوالے کرنے کے ذمے دارہیں تاروں کو بھی تبدیل کیا گیا پھربھی بجلی بہترنہیں ہوئی 100 فیصد رکوریز والےکلفٹن ڈفینس میں بھی لوڈ شیڈنگ ہے وزیربجلی پانی اور نیپرامداخلت کرے۔ کراچی آئیں اس وقت تو کلاسزبھی آن لائن ہیں گھنٹوں لوڈشیڈنگ کے باوجود اووربلنگ ظلم کی انتہا ہے کورونا وائرس کے پیش نظر دھرنے میں کارکنان کی تعداد دیادہ نہیں ہے لیکن اگر کے الیکٹرک نے اپنی ہٹ دھرمی ختم نہ کی تو کارکنان کی تعداد میں مزیداضافہ ہوسکتا ہے۔