افغان پولیس ہیڈ کوارٹر پر خود کْش حملہ، کارروائیوں میں 6 اہل کار ہلاک

160

قندھار(مانیٹرنگ ڈیسک)پولیس ہیڈ کوارٹر اور قندھار کے گورنر کی رہائشی عمارت پر خود کْش بم دھماکے ۔ غزنی میں مجموعی طور پر 6افغان سیکورٹی اہل کار ہلاک ہوگئے ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق قندھار کے گورنر قندھار کے ترجمان باہر احمد احمدی نے بتایا کہ بدھ کو علی الصباح 4 بجے طالبان حملہ آور نے دھماکا خیز مواد سے بھرا ایک فوجی ٹرک گورنر ہائوس اور افغان پولیس کے ہیڈکوارٹر تک لے جانے کی کوشش کی اور سیکورٹی اہل کاروں کی جانب سے فائرنگ کرکے روکنے کی کوشش کے بعد خود کو دھماکے سے اْڑا لیا۔قندھار کے ضلعے شاولی میں پیش آنے والے اس واقعے میں تین افغان سیکورٹی اہل کار ہلاک اور 14 شہریوں کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے جب کہ پولیس ہیڈ کوارٹر اور گورنر کی رہائشی عمارت کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔دوسری جانب افغانستان کے صوبے غزنی میں چوکیوں کا جائزہ لینے کے لیے نکلنے والے ضلعی پولیس کے سربراہ وحید اللہ ایک حملے میں اپنے دو محافظوں سمیت ہلاک ہوگئے۔ طالبان باضابطہ طور پر ان دونوں کارروائیوں کی ذمے داری قبول کرچکے ہیں۔