پاکستان میں ریاست اور حکومتی مفادات متصادم ہیں، سعد رفیق

111

لاہور (آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پاکستان میں ریاست اور حکومتی مفادات متصادم ہیں، جھوٹا احتساب، سیاسی انتقام اور معیشت اکھٹے نہیں چل سکتے۔ احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہووئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ملک میں ہر بحران موجودہ حکومت پیدا کرتی ہے۔ بحران ختم کرنے کے لیے معاملہ این ڈی ایم اے کے حوالے کردیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ حکومت فیل ہوچکی ہے۔ پاکستان کے عوام حکومت کو بد دعائیں دے رہے ہیں۔ ہم عدلیہ کی عزت کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہم وکلا کی جان خطرے میں ڈال کر عدالتوں میں پیشی ہو رہے ہیں۔