ڈپارٹمنٹ اینٹی کرپشن پنجاب کو فلور ملز کیخلاف کارروائی نہ کرنیکا حکم

96

لاہور (نمائندہ جسارت) لاہور ہائی کورٹ نے ڈپارٹمنٹ اینٹی کرپشن کو فلور ملز کے خلاف کارروائی کرنے سے روکتے ہوئے پنجاب حکومت ، محکمہ خوراک سمیت دیگر فریقین کو جواب جمع کرانے کے لیے 22 جولائی تک کی مہلت دے دی جبکہ فاضل عدالت نے ریمارکس دیے کہ جب معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے تو محکمہ کیسے کارروائی کرسکتا ہے؟۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے مختلف درخواستوں پر سماعت کی۔ درخواست گزاروں نے موقف اپنایا کہ حکومت کی طلب کے مطابق آٹا فراہم نہ کرنے والے فلور ملز مالکان کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے‘ ڈپارٹمنٹ اینٹی کرپشن پنجاب کی جانب سے فلور ملز مالکان کے خلاف مقدمات درج اور ان کی گرفتاریاں کی جا رہی ہیں۔ استدعا ہے کہ عدالت اس کارروائی کو کالعدم قرار دے۔