یمن: حوثی رہنما سمیت 174 باغیوں کے خلاف مقدمہ شروع

208

صنعا (انٹرنیشنل ڈیسک) یمن کی ایک فوجی عدالت نے حوثی ملیشیا کے سربراہ عبدالملک الحوثی اور 174 دیگر باغیوں کے خلاف ایران کے لیے جاسوسی اور آئینی حکومت کا تختہ الٹنے کے الزام میں مقدمے کی کارروائی کا آغاز کیا ہے۔ عرب ٹی وی کے مطابق ٹرائل کا آغاز مآرب صوبے میں قائم ایک فوجی عدالت میں جسٹس عقیل تاج الدین کی سربراہی میں شروع ہوا، جہاں ملکی مفادات کو نقصان پہنچانے سمیت کئی دیگر الزامات عائد کیے گئے ہیں۔