یوکرائن: جنگل میں لگی آگ بے قابو‘ 6 افراد ہلاک‘ 9 زخمی

367
کیف: یوکرائن میں فائر بریگیڈ کے اہل کار جنگلات میں لگی آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں‘ چھوٹی تصاویر میں جلتے ہوئے گھر دکھائی دے رہے ہیں

کیف (انٹرنیشنل ڈیسک) مشرقی یوکرائن کے شہر لوگانسک کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ہوگئی۔ خبر رساں اداروں کے مطابق آتش زدگی کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہو چکے ہیں۔ قومی ادارہ برائے ہنگامی حالات کے مطابق آگ میں شدت ہوا کے جھکڑوں کے باعث پیدا ہوئی، جس کے بڑھتے ہی 100 سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا جن میں سے بیشتر جل کر خاک ہو گئے۔ صدر ولادیمیر زیلنسکی نے آگ بجھانے کے لیے فوری طور پر تمام متعلقہ محکموں اور اداروں کا ہنگامی اجلاس منعقد کرکے کارروائی کی ہدایات جاری کی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ 120 ایکڑ کے رقبے پر پھیلی آگ کو بجھانے کے لیے یوکرائنی افواج کے 386 ملازمین، فائر بریگیڈ کی 90 گاڑیاں اور 2 طیارے مصروف ہیں۔