ایتھوپیا: پرتشدد مظاہروں میں ہلاکتیں 239 ہو گئیں، 3500 افراد گرفتار

624
ادیس بابا: ایتھوپیائی عوام حکومت اور سیکورٹی فورسز کے خلاف احتجاج کررہے ہیں

ادیس بابا (انٹرنیشنل ڈیسک) ایتھوپیا میں ایک گلوکار کے قتل کے بعد شروع ہونے والے پُرتشدد مظاہروں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 239 تک پہنچ گئی ہے ۔ خبر رساں اداروں کے مطابق واقعے کے خلاف دارالحکومت ادیس بابا سمیت دیگر شہروں میں احتجاج تاحال جاری ہے۔ کئی مقامات پر مظاہرین اور پولیس کے مابین جھڑپوں کے دوران 9 پولیس اہل کاروں، 5 ملیشیا کے اہل کاروں سمیت 239 افراد ہلاک ہو چکے ہیںجب کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے 3500 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔