قومی ٹیم کی پریکٹس جاری، آئی سی سی کے نئے قوانین کی مشقیں

301
وورسٹر: قومی کپتان اظہر علی اوروکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد نیٹ پریکٹس کے دوران ایکشن میںنظرآرہے ہیں

ووسٹر(جسارت نیوز)ووسٹرشائر میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی انگلینڈ سے ٹیسٹ سیریزکی تیاریاں جاری ہیں۔کورونا وباء کے لیے آئی سی سی کے نئے قوانین کی مشقیں کی جا رہی ہیں۔ دو روزہ پریکٹس میچ سے بیٹسمینوں اور بولرز کو بھرپور پریکٹس ملی۔انگلینڈ نے سیریز کا شیڈول جاری کر دیا۔ پہلا ٹیسٹ پانچ اگست سے اولڈ ٹریفرڈ مانچسٹر میں کھیلا جائے گا۔ووسٹرشائر میں آئسولیشن کے دوران پاکستان ٹیم کی انگلینڈ سے ٹیسٹ سیریز کی تیاریاں جاری ہیں۔ ٹیم انتظامیہ کورونا وبا ء کے لیے آئی سی سی قوانین پر سختی سے عمل کرا رہی ہے تاکہ سیریز میں کھلاڑیوں کو پریشانی نہ ہو۔بولرزکیپ اور سوئٹر امپائرکو دینے کے بجائے بانڈری لائن پر رکھ رہے ہیں۔ گیند چمکانے کے لیے تھوک کے بجائے پسینہ استعمال کرنے کی کوشش ہے۔ انگلینڈ کے سرد موسم میں ڈیوک بال گھمانے میں مدد مل رہی ہے لیکن پسینہ نہیں آرہا۔ قرنطینہ ختم ہونے کے بعد پاکستان ٹیم تیرہ جولائی کو بذریعہ ڈربی شائر روانہ ہوگی۔ جہاں دو انٹراسکواڈ چار روزہ پریکٹس میچز کھیلے جائیں گے۔انگلینڈ نے پاکستان سے سیریز کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ پہلا ٹیسٹ پانچ اگست سے اولڈ ٹریفرڈ مانچسٹر میں کھیلاجائے گا۔ دوسرا اور ٹیسٹ ٹیسٹ تیرہ اوراکیس اگست کوساتھمپٹن میں شیڈول ہیں۔ تینوں ٹیسٹ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہرتین بجے شروع ہوں گے۔ تین ٹی ٹوئنٹی میچز اٹھائیس اورتیس اگست اور یکم ستمبر کومانچسٹر میں ہوں گے۔ پہلا اور تیسرا میچ رات دس بجے اور دوسرا ٹی ٹوئنٹی پاکستانی ساڑھے چھ بجے شروع ہو گا۔