سندھ کے کرپٹ حکمرانوں نے بارش کو باران زحمت بنادیا، حلیم عادل

143

کراچی(صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر و سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ کہا ہے کہ مون سون موسم باران رحمت ہواکرتا تھا لیکن موجودہ سندھ کے کرپٹ حکمرانوں نے باران زحمت بنادیا ہے ایک گھنٹے کی بارش میں 6افراد جان سے گئے۔ کراچی میں گٹرصاف کرنے کے پیسے بھی ورلڈ بینک نے دیے تھے ،کہاں گئے کچھ نہیں پتا۔نالے صاف نہیں ہوئے اور گٹرابل رہے ہیں۔ ہمارے ایم پی ایز کے الیکٹرک کے خلاف احتجاج پربیٹھے ہوئے ہیں۔ وہ بدھ کو بیت المال سندھ کے سربراہ پی ٹی آئی رہنما حنید لاکھانی و دیگر کے ہمراہ سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما آغا ارسلان، شمیر میر شیخ، جام فاروق احمد و دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ ہمارے وفاقی وزیرعمرایوب نے اجلاس میںکہا کہ کے الیکٹرک نے دوارب ڈالرکی سرمایہ کاری کرنی تھی ،نہیں کی ہے۔انہو ں نے کہا کہ سانحہ بلدیہ فیکٹری کے متاثرین کو 4سال گزرنے کے بعد بھی انصاف نہیں ملا، بھتا نہ دینے کے جرم میں 250 انسانوں کو زندہ جلا دیا گیا، پیپلزپارٹی اورایم کیوایم لندن کی ملی بھگت سے یہ واقعہ ہوا۔