ہائیکورٹ نے دودھ دینے والے جانوروں پر ٹیکس وصولی سے روک دیا

122

کراچی(صباح نیوز)سندھ ہائی کورٹ نے دودھ دینے والے جانوروں پر ٹیکس وصولی سے روک دیا۔سندھ ہائی کورٹ میں دودھ دینے والے جانوروں پر ٹیکس کی وصولی کے معاملے پر سماعت ہوئی، دوران سماعت عدالت نے دودھ دینے والے جانوروں پر ٹیکس وصولی سے روک دیا جبکہ عدالت نے درخواست پر فیصلے تک کراچی ضلع کونسل کو ٹیکس وصول کرنے کا حکم دیا ہے۔عدالت نے حکم دیتے ہوئے کہا کہ ٹیکس وصولی سے متعلق رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر جمع کرائی جائے، سندھ ہائی کورٹ نے ایڈووکیٹ جنرل سندھ سے13جولائی تک جواب طلب کرلیا۔دوسری جانب درخواست گزار کا کہنا ہے کہ ضلع کونسل نے بغیر ٹینڈر کے ٹیکس وصولی کا ٹھیکا 2 لاکھ43 ہزار روپے میں دے دیا۔