آیت اللہ درانی کیلئے قومی اسمبلی میںفاتحہ خوانی حادثے میں ہلاک سکھ زائرین کیلیے دو منٹ کی خاموشی

218

اسلام آباد (صباح نیوز)قومی اسمبلی کا اجلاس بدھ کو اسپیکر اسدقیصر کی صدارت میں ہوا اجلاس میں سابق رکن قومی اسمبلی آیت اللہ درانی کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی جب کہ شیخوپورہ ریل حادثے میں ہلاک سکھ زائرین کیلئے ایوان میں دو منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی ۔سابق وزیرمملکت آیت اللہ درانی اور مختلف حادثات میں بارشوں کے باعث جاں بحق ہونے افراد کے لیے دعا مغفرت کی گئی دعا مغفرت جماعت اسلامی کے رہنما مولانا عبدالاکبر چترالی نے کرائی ایوان میں سکھ یاتریوں کے دکھ میں شریک ہونے کے لئے دومنٹ کی خاموشی اختیار کی گئی ۔