‘پاکستان اسپورٹس بورڈصرف پیسا ہی نہیں دےگاحساب بھی لےگا’

349

وزیربین الصوبائی رابطہ فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کی کارکردگی سےمطمئن نہیں، پاکستان اسپورٹس بورڈصرف پیسا ہی نہیں دےگاحساب بھی لےگا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیربین الصوبائی رابطہ فہمیدہ مرزا نے کہا کہ پاکستان کن کھیلوں میں جائےگاانتخاب صرف پی اواےنہیں کرےگا،اولمپکس ایسوسی ایشن کھیلوں اورکھلاڑیوں  کاانتخاب خودکرےگاتونتائج کی ذمے داری بھی لے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیموں یاکھلاڑیوں کی خراب کارکردگی کاجواب ہم دیں اورانتخاب کوئی اورکرےیہ نہیں ہوگا، عارف حسن نےبحیثیت صدراولمپکس ایسوسی ایشن بہت وقت گزارلیا، پاکستان ہاکی فیڈریشن کی آڈٹ رپورٹ میں بہت اعتراضات ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کی کارکردگی سےمطمئن نہیں، پاکستان اسپورٹس بورڈصرف پیسا ہی نہیں دےگاحساب بھی لےگا۔