آئل کمپنیاں ایک اور حکومتی فیصلے کے خلاف ڈٹ گئیں

719

آئل کمپنیوں نے ایک اور حکومتی فیصلے کی مخالفت کردی،آئل کی کوالٹی بہتربنانے پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوجائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آئل کمپنیاں ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی کوالٹی کو بہتر بنانے کیلئے یورو 2 سے  یورو5پر لیجانےکے حکومتی فیصلے کے خلاف ڈٹ گئیں۔

آئل کمپنیز کا کہنا ہےکہ یورو 5لانے سے پیٹرولیم مصنوعات  کی قیمتوں میں 7روپے فی لیٹر اضافہ ہوگا،عرب ممالک یورو 5 کوالٹی کی مصنوعات کی ضروریات پوری نہیں کرسکتے۔

انہوں نے کہاکہ ملکی ضروریا ت کے لیے تیل یورپ سے درآمد کرنا پڑے گا،یورپ سے تیل درآمد کرنے سے قیمت میں 5سے 7روپے فی لیٹر اضافہ ہوگا،یورو5کی دستیابی یقینی بنانے کے لیے 3سے 6ماہ درکار ہونگے۔

آئل کمپنیز کا کہنا تھا کہ آئل ریفائنریاں یورو5کی مطلوبہ ضروریات پوری نہیں کرسکتیں،پیٹرولیم مصنوعات کی کوالٹی کو بہتر بنانے کے لیے یورو5تک لانے کے لیے کئی ماہ کا عرصہ درکار ہوگا۔