مودی سرکار میں نویں سے بارہویں جماعت کا سلیبس تبدیل

491

بھارت میں کورونا وائرس کی آڑ میں نویں جماعت سے بارویں جماعت کے نئے سال کے سلیبس سے جمہوریت، مذہب، شہریت، قوم پرستی اور سیکولر ازم سمیت کئی اہم عنوانات مکمل ختم کر دیے۔

بھارت کےسینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن نے نویں سے بارویں جماعت کے سلیبس میں 30 فیصد کمی کی ہے جو کہ زیادہ تر پولیٹیکل سائنس اور اکنامکس کےمضامین میں کی گئی،  جس کے بعد اب  بھارتی طلبہ و طالبات جمہوریت ،مذہب، شہریت، قوم پرستی، سیکولر ازم اور فیڈرل ازم سے متعلق باب نہیں پڑھ پائیں گے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ لوکل گورنمنٹ سے متعلق بھی سلیبس سے دو عنوانات خارج کردئیے ہیں ، جس میں مقامی حکومتوں کی ضرورت کیوں ہے؟ اور بھارت میں مقامی حکومت کی نمو کے باب شامل تھے۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا عوامی آواز بننے کے بجائے مودی حکومت کے ہاتھوں کی لاٹھی بنی ہوئی ہے  اور کورونا آڑ میں تعلیمی نظام میں تبدیلی کو خوش آئند قرار دیا جارہا ہے ۔