حکومت کا اسلامی بانڈز جاری کرنے کا فیصلہ

975

حکومت نے آئندہ تین ماہ میں75 ارب کے اسلامی بانڈز جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں اسلامی بونڈز کی فروخت سے 75 ارب روپے کا قرض حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اجارہ سکوک بونڈز کی نیلامی کا شیڈول جاری کر دیا ہے، جس کےمطابق حکومت نے جولائی، اگست اور ستمبر میں پچیس پچیس ارب روپے کے اجارہ سکوک بونڈز جاری کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔