وفاقی حکومت چھوٹے اسکولوں کو بلا سود قرضے فراہم کرے، سعید غنی

337

کراچی (اسٹاف رپورٹر): وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ “اگر اسٹیٹ بینک اس قرض پر کوئی سود لینا چاہتی ہے تو یہ سود وفاقی حکومت ادا کردے”۔

وزیر تعلیم و محنت سندھ نے وزیر تعلیم سمیت دیگر صوبوں کے تعلیمی وزراء کے اجلاس کے وفاق سے دوران نجی اسکولز بالخصوص چھوٹے نجی اسکولز کو بلا سود قرضے فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے، نجی اسکولز موجودہ صورتحال میں شدید مالی بحران کا شکار ہیں اور اگر انہیں اس طرح کا سپورٹ حکومت کی سطح پر ملے گا تو اس سے بلواسطہ اور بلا واسطہ بچوں کو ہی فائدہ ہوگا۔

سعید غنی نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ موجودہ صورتحال میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کیلئے ان اسکولوں کو ریلیف فنڈز فراہم نہیں کیے جاسکتے البتہ اگر اسٹیٹ بینک کے ذریعے بلا سود قرض یا قرض پر سود وفاق برداشت کرلے تو یہ ممکن ہوسکتا ہے۔جس پر وفاقی وزیرتعلیم سمیت تمام صوبائی تعلیم کے وزراء کی جانب سے سعید غنی کی تجویز کا خیر مقدم کیا گیا۔

وفاقی وزیر تعلیم  نے اس حوالے سے جلد ہی وزیراعظم سے بات کرکےاس تجویز سے نہ صرف آگاہ کیا جائے گا بلکہ ان سے اس پر عملدرآمد  کیلئے بھی تجویز دی جائے گی۔