کچی آبادیوں کوجدید خطوط پر ترقی دینے کی ضرورت ہے،ڈاکٹر عارف علوی

528

اسلام آباد:صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی  کا کہنا ہےکہ کراچی میں کچی آبادیوں کوجدید خطوط پر ترقی دینے کی ضرورت ہے، ماضی میں غریب طبقوں کو نظر انداز کیا گیا۔

ڈاکٹر عارف علوی کی زیر صدارت اجلاس منعقد کیا گیا، جس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل ، فردوس شمیم نقوی، نجیب ہارون اور عقیل کریم ڈھیڈی نے  شرکت کی،اجلاس میں کراچی کی کچی آبادیوں سے متعلق امور  پرزیر غورکیا گیا۔

صدر عارف علوی نے کہاکہ غریب طبقات کےمعیارزندگی کو بلند کرنے کی اشد ضرورت ہے،کچی آبادیوں کاترقیاتی منصوبہ شروع کرنے سے پہلے تمام اسٹیک ہولڈرزکو اعتماد میں لیا جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ کچی آبادیوں میں اسکول،کالج،اسپتال، پارکس سمیت تمام سہولیات فراہم کرناضروری ہے۔