کینیڈا اب نتائج بھگتنے کیلئے تیار ہوجائے، چین

796

بیجنگ: کینیڈا میں چینی سفیر کانگ پیوو نے کینیڈین حکومت کا چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کینیڈا اب نتائج بھگتنے کیلئے تیار ہوجائے۔ 

کینیڈین حکومت نے ہانگ کانگ میں ہوئے مظاہرین کیخلاف حالیہ کریک ڈاؤن کی سخت مذمت کی تھی اور چین سے ہوئے مجرموں کی حوالگی کے معاہدے کو معطل کردیا ہے۔

کانگ پیوو نے میڈیا نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کینیڈا کا یہ ردِعمل چین کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی کے مترادف ہے۔ کینیڈا نے یہ ٹھیک نہیں کیا۔ کینیڈا کو اب چین کے ردِعمل کیلئے تیاری رہنا چاہئے۔

چینی سفیر نے مزید کہا کہ ہم اپنی قومی سلامتی اور خود مختاری پر کسی قسم کا بھی حملہ برداشت نہیں کریں گے اور اگر کوئی کرتا ہے تو خاموش نہیں بیٹھیں گے۔

واضح رہے کہ ہانگ کانگ کی عوام کا شہر کی خودمختاری کی حمایت میں احتجاج جاری ہے جس کیخلاف چینی حکومت کی جانب سے کریک داؤن کیا جارہا ہے۔