کشمیری قوم کے ہیرو برہان مظفر وانی کی چوتھی برسی منائی جارہی ہے

1495

سرینگر: کشمیری قوم کے ہیرو تحریک آزادی کشمیر کےعظیم مجاہد اور حریت کمانڈر برہان مظفر وانی کی چوتھی برسی آج کشمیر کے دونوں اطراف اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری یوم مزاحمت کے طور پر منارہے ہیں۔

سال 2013 میں بھارتی قابض فورسز  کے ہاتھوں برہان مظفر وانی  کے بڑے بھائی خالد وانی کو جعلی مقابلے میں شہادت کے بعد سینکڑوں کشمیری نوجوانوں کی طرح برہان وانی نے بھی بھارتی ظلم و ستم کیخلاف اور کشمیر کی آزادی کیلئے ہتھیار اٹھائے۔

Hizbul Mujahideen terrorist Burhan Wani killed in J&K encounter ...

برہان وانی شہید نے سوشل میڈیا کے ذریعے بھارتی جبر و استبداد کیخلاف آواز اٹھائی اور بھارتی ریاستی دہشتگردی کو دنیا کے سامنے اجاگر کیا۔8 جولائی 2016  کو قابض بھارتی فوج نے  مقبوضہ کشمیر کے علاقے کوکرناگ میں آزادی پسند رہنما کو 2 ساتھیوں سمیت شہید کردیا تھا۔

کشمیری عوام  نے عظیم نوجوان رہنما برہان مظفر وانی کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے آزاد کشمیر و مقبوضہ وادی میں نوجوان جنگجو کی نماز جنازہ میں لاکھوں افراد نے شرکت کی ۔

Not all of them are terrorists': Pakistan on Burhan Wani postal ...

آج برہان وانی کے یوم شہادت  کو کشمیری عوام یوم مزاحمت کے طور پر منارہے ہیں، کنٹرول لائن کے دونوں اطراف پاکستان  اور دنیا بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔ خصوصی تقریبات بھی منعقد کی جائیں گی۔

دوسری جانب   قابض بھارتی  فورسز کے اضافی دستے وادی بھر میں تعینات کردیے گئے ہیں جبکہ حریت رہنماؤں کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔