گھریلو تشدد سے متعلق بل تیار، آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا

789

اسلام آباد: وزارت انسانی حقوق نے زینب الرٹ بل کے بعد گھریلو تشدد، حفاظت اور روک تھام کا بل بھی تیار کرلیا۔

وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ گھریلو تشدد، حفاظت اور روک تھام کا بل تیار کرلیا جسے آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ بل وفاقی کابینہ کی جانب سے منظور کرلیا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ کوروناوائرس کی وبا سے قبل، سینیر شہری بل قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے پاس موجود ہے، امید ہے بل جلد منظور کرلیا جائے گا۔

واضح رہے کہ مارچ 2020 میں وزارت انسانی حقوق نے زینب الرٹ بل متعارف کرایا تھا جسے پارلیمنٹ نے منظور کرلیا تھا۔

زینب الرٹ بل پر جماعت اسلامی نے ایوان میں شدید احتجاج کیا تھا کہ بل میں بچوں کو اغوا کرنے، قتل کرنے اور جنسی تشدد کا نشانہ بنانے پر موت کی سزا شامل کی جائے۔