اسٹاک مارکیٹ میں تیزی ، انڈیکس 170پوائنٹس بڑھ گیا

139

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو بھی تیزی کا رجحان برقرار رہا جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس35ہزار500 کی سطح کو بھی عبورکرتے ہوئے 170.58پوائنٹس کے اضافے سے35373.35پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیاجب کہ52.53فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میںمارکیٹ کے سرمائے میں29ارب52کروڑ55لاکھ روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو بھی تیزی کا سلسلہ برقرار رہااورسرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے حصص خریداری میںبھرپور دلچسپی نظر آئی جس کے باعث ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس35474پوائنٹس تک بھی پہنچابعد ازاں 34400کی نفسیاتی حد برقرار نہ رہ سکی لیکن تیزی کا رجحان غالب رہا اورکاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس170.58پوائنٹس کے اضافے سے 35373.35پوائنٹس پر بند ہوا۔اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس34.33پوائنٹس کے اضافے سے15281.29پوائنٹس, کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس111.52پوائنٹس کے اضافے سے25361.31پوائنٹس پر بند ہوا ۔گزشتہ روز394کمپنیوں کے حصص کاروبار ہوا جن میں سے 207کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 157 میں کمی اور30میں استحکام رہا۔تیزی کے سبب مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 66 کھرب 85 ارب 5 کروڑ 79لاکھ637 روپے سے بڑھ کر 67 کھرب 14 ارب58کروڑ34لاکھ روپے ہو گیامنگل کو 33 کروڑ38لاکھ91ہزارشیئرز کا کاروبار ہوا۔
جو پیر کے مقابلے میں16لاکھ 39ہزارشیئرز زائد ہے ۔