مرکنٹائل ایکس چینج میں 9.6ارب روپے کے سودے

158

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان مرکنٹائل ایکس چینج میں گزشتہ روز پی ایم ای ایکس انڈیکس 4,459کی سطح پر بند ہوا۔ میٹلز، ا نرجی اور کوٹس کے9.6ارب روپے مالیت کے سودے ہو ئے جن کی مجموعی تعداد 12,419 رہی۔سب سے زیادہ سود ے سونے کے ہو ئے جن کی مالیت 6.052 ارب روپے رہی جبکہ این ایس ڈی کیو کے سودوں کی مالیت 998.871 ملین روپے، کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 563.140 ملین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 495.422, ملین روپے ، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 397.948 ملین روپے ، ڈی جے کے سودوں کی مالیت 321.274 ملین روپے، کاپر کے سودوں کی مالیت 265.462 ملین روپے ، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 258.787 ملین روپے، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 219.372 ملین روپے اور ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 64.706 ملین روپے رہی۔ایگریکلچرل کموڈٹیز میں کاٹن کی 8لاٹس کے سود ے ہوئے جن کی مالیت 4.230ملین روپے ، گندم کی ایک لاٹ کا سود ا ہوا جس کی مالیت 4.113ملین روپے اورمکئی کی ایک لاٹ کا سود ا ہوا جس کی مالیت 2.974ملین روپے رہی۔