اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت فروخت 167روپے ہوگئی

283

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان رہا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں40پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 166.40روپے سے بڑھ کر166.80روپے اور قیمت فروخت 166.70روپے سے بڑھ کر167.10روپے ہو گئی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 20پیسے کا اضافہ ہوا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 166.30روپے سے بڑھ کر166.50روپے اور قیمت فروخت 166.80روپے سے بڑھ کر167روپے ہوگئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں50پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت خرید 185روپے سے بڑھ کر185.50روپے اور قیمت فروخت187روپے سے بڑھ کر187.50روپے پر جا پہنچی اسی طرح 50پیسے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید205روپے سے بڑھ کر205.50روپے اور قیمت فروخت207روپے سے بڑھ کر207.50روپے ہو گئی ۔