سابقہ حکومت کی فوڈ سیکورٹی پالیسی پر عمل درآمد مزید نہ روکا جائے

165

کراچی( اسٹاف رپورٹر )پاکستان اکانومی واچ نے کہا ہے کہ زراعت جیسے اہم ترین شعبہ پر سیاست قابل مذمت ہے۔مرکزی حکومت نے میگا زرعی پیکج کا اعلان کیا ہے تاہم زرعی لحاظ سے ملک کا دوسرا بڑا صوبہ سندھ مرکز سے ہم آہنگی نہ ہونے کی وجہ سے اس میں دلچسپی نہیں لے رہا ہے جبکہ فرٹیلائیزر مافیا سیڈ اور آڑھتی مافیا بھی اپنے منافع کے لئے اس کو ناکام بنا نا چاہتی ہے۔دوسری طرف فوڈ سیکورٹی پالیسی پر عمل درامد دو سال سے رکا ہوا ہے۔
کیونکہ اس کا اعلان سابقہ حکومت نے کیا تھا۔ ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے یہ بات رورل ڈویلپمنٹ فائونڈیشن (آر ڈی ایف) کی جانب سے منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔