ملک دشمن قوتیں سی پیک منصوبے کو نقصان پہنچا نا چاہتی ہیں ،عمیر احمد آرائیں

134

کراچی( اسٹاف رپورٹر )فا ئیواسٹار گروپ آف کمپنیز کے سی ای او اور گورنر جنرل فار پیس پاکستان میشن ورلڈ پیس ہیومن رائٹس اقوام متحدہ عمیر احمد آرائیں نے کہا ہے کہ ملک دشمن قوتیں سی پیک منصوبے کو نقصان پہنچا نا چاہتی ہیں انہوں نے کہاکہ دنیا کی تیسری بڑی راہ داری بنے سے پاکستان 2025میں معاشی لحاظ سے تیسری بڑی قوت بن کر ابھرے گا اورجس کے تحت جنوبی ایشیاء میں ترقی اور خوشحالی کا نیا باب کھل جائے گا اس سے لاکھوں افراد کو ملازمتیں حاصل ہوں گی جبکہ گوادر میں سی پورٹ پر دنیا کے بڑے سے بڑے بحری جہازلگر انداز ہو سکیں گے عمیر احمد آرائیں نے کہاکہ جبکہ پاکستان میں دشمن ملک بھارت کے ایجنٹ پاک چین تعلقات کو خراب کرنے اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو روکنے کے لئے سرگرم ہیںحکومت کوایسے عناصر کے ناپاک منصوبوں کو خاک میں ملانے کے لئے فوری اقدامات کرنے ہوں گے۔