جے ایس بینک کے ڈپازٹس 400 ارب روپے سے زائد

105

کراچی( اسٹاف رپورٹر )پاکستان میں تیزی سے ترقی کرنے والے مالیاتی اداروں میں سے ایک جے ایس بینک نے اپنے ڈیپازٹس بیس کو 400 ارب روپے تک پہنچاتے ہوئے ایک اور سنگ میل عبور کیا ہے۔ جے ایس بینک کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے ملازمتوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے حوالے سے ایس ایم ایز کیلئے رعایتی قرض اسکیم ’’روزگار ری فنانس اسکیم‘‘ کے تحت بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ادارے کے طور پر بھی تسلیم کیا ہے۔
بینک نے ٹارگٹڈ قرض کی سہولیات کی فراہمی کے ذریعے خواتین اور معذور افراد کے مابین کاروباری مہم بھی شروع کر رکھی ہے۔